بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے محکمہ بلدیات نے 13 تاریخ کو اعلان کیا کہ مقامی ایویئن انفلوئنزا پھیلنے کے پیش نظر ، ریستوراںوں اور دکانوں کو پولٹری مصنوعات، پروسیسڈ چکن اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی فروخت اور ذخیرہ کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔
نئی دہلی کے محکمہ بلدیات نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مفادات کی بناء پر کیا گیا ہے ، اور متعلقہ صنعتوں کو احتیاط سے ضابطوں کی پابندی کرنی چاہئے۔ اگر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو مرغی اور انڈوں کا پکوان فراہم کیا جائے گا تو متعلقہ صنعتوں کے مالکان کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔