امریکی شہریوں کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے لیے صدارتی معافی کا اختیار استعمال کرنے کی مخالفت کر دی

2021-01-18 10:49:15
شیئر:

امریکی شہریوں کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنے لیے صدارتی معافی کا اختیار استعمال کرنے کی مخالفت کر دی_fororder_0118反对特朗普自赦

سترہ  جنوری کو  امریکی میڈیا اداروں اے بی سی  اور  واشنگٹن پوسٹ نے اپنے عوامی سروے  کے نتائج جاری کیے ۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اڑسٹھ  فیصد امریکی شہریوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ہرقسم کے وفاقی جرائم میں خود کو معافی دینے کی مخالفت کی ہے۔سروے  نتائج بتاتے ہیں کہ سڑسٹھ فیصد شہریوں نے صدارتی انتقال اقتدار کے طریق کار کو تسلیم کیا ہے جس کے تحت بیس جنوری کو نو منتخب صدر جو بائیدن اپنے عہدے کا حلف لیں گے، تاہم  صرف نصف کے خیال میں وہ امریکہ کے مستقبل کے لئے درست فیصلے کر سکیں گے۔ دریں اثنا  سی این این نیوز کے جاری کردہ سروےنتائج کے مطابق اپنی مدت صدارت کے اختتام پر ، ٹرمپ کی شرح مقبولیت انتہائی نچلی سطح تک آ چکی ہے اور سابقہ امریکی صدور کی نسبت وہ اسی کم ترین شرح مقبولیت کے ساتھ وائٹ ہاوس سے رخصت ہو جائیں گے۔ صرف چونتیس فیصد  امریکی شہری ٹرمپ کی گورننس کے حامی ہیں ۔