مغربی بھارت میں ایک بس میں آتشزدگی سے چھ افراد جاں بحق

2021-01-18 11:27:45
شیئر:

مغربی بھارت میں ایک بس میں آتشزدگی سے چھ افراد جاں بحق_fororder_0118印度客车火灾

مغربی بھارت کی ریاست راجستھان میں سولہ تاریخ کی شام کو ایک مسافر بس میں آتشزدگی سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ ریاست کی جالول کاونٹی میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اندھیرے کے باعث  بس بجلی کی تاروں کو چھو گئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی ۔حادثے کے وقت بس میں تقریباً پچاس مسافر سوار تھے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیاہے۔بھارتی وزیراعظم مودی اور ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گیلٹ نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار افراد ٹرانسپورٹ حادثوں میں جاں بحق ہو جاتے ہیں۔