تمام ممالک کو کووڈ-۱۹ کی وبا سے سبق حاصل کرنا چاہیے ، ٹیڈروس ادھانوم

2021-01-19 10:54:34
شیئر:

تمام ممالک کو کووڈ-۱۹ کی وبا سے سبق حاصل کرنا چاہیے ، ٹیڈروس ادھانوم_fororder_0119谭德赛

اٹھارہ جنوری کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریس نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا کو ایک سال ہو چکاہے ۔عالمی ادارہ صحت کے تمام رکن ممالک اور ڈبلیو ایچ او خود کو وبا سے تین سبق حاصل کرنے چاہئیں  جن میں وبا کے خلاف  رد عمل ، بنی نوع انسان ،مختلف جانوروں اور کرہ ارض  کے مابین تعلقات اور عالمی ادارہ صحت کی تعمیر کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔
 اسی روز  عالمی ادارہ صحت کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ان تینوں سے سب کو سبق حاصل کرنا چاہیے اور یہ مستقبل میں علم کے حصول، تبدیلی و اصلاحات  ،جدت اورترقی کے لیے لازمی ہیں۔