عالمی ادارہ صحت کی 148ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

2021-01-19 10:52:18
شیئر:

عالمی ادارہ صحت کی 148ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس_fororder_0112谭德赛

 

عالمی ادارہ صحت کی 148ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا آن لائن اجلاس اٹھارہ جنوری سے چھبیس جنوری تک جاری رہے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم گیبریسس نے  اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے  ایک سال بعد ہی محفوظ اور موثر ویکسین کی تیاری کی گئی  جو کہ شاندارسائنسی کامیابی اور مستقبل کے لیے امید ہے۔حال ہی میں تیزی سے پھیلنے والے متغیر وائرس کی وجہ سے ویکسی نیشن کی اہمیت زیادہ نمایاں ہورہی ہےتاہم ویکسی نیشن کے عمل میں عدم مساوات ،ایک اہم خطرہ  ہے۔ 
ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ ویکسین کی پہلی کھیپ سامنے آتے ساتھ ہی ویکسین تک منصفانہ رسائی کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تاحال اعلیٰ آمدنی والے کم از کم انچاس ممالک میں ویکسین کی تین کروڑ نوے لاکھ خوارکیں دی گئی ہیں جب کہ سب سے کم آمدنی والے ملک میں صرف پچیس خوراکیں دی گئی ہیں ۔
ٹیڈروس نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ ممالک کی جانب سےخود کو ترجیح دینے کےباعث دنیا کےانتہائی غریب اور کمزور لوگوں کو خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں کووڈ-۱۹ کی وبا کا پھیلاو جاری رہے گا اور بنی نوع انسان زیادہ مشکلات کا شکار ہو گی ۔ ٹیڈروس ادھانوم نے تمام ممالک سے اتحاد و تعاون کی اپیل کی۔