مغربی فریق وبا کو دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ،روسی وزیر خارجہ

2021-01-19 10:59:41
شیئر:

مغربی فریق وبا  کو دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ،روسی وزیر خارجہ_fororder_0119拉夫罗夫

اٹھارہ جنوری کو  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سال ۲۰۲۰ میں  روسی سفارتی امور اور اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات  کے جوابات دینے کے لیے  سالانہ ویڈیو پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس وبا کے خلاف عالمی طور پر لڑی جانے والی جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحاد ی ممالک اس وبا کو دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے اور ان ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکہ  کی سربراہی میں مغربی ممالک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اس وبا کے دوران یکطرفہ پابندیوں کا سلسلہ بھی نہیں روکا بلکہ کچھ ممالک کے لیے تو اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے درکار ضروری ادویات ، خوراک اور سامان کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔