چینی رہنما شی جن پھنگ کا سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے پر زور

2021-01-20 15:56:31
شیئر:

انیس تاریخ کو چینی رہنما شی جن پھنگ ٹرین کے ذریعے صوبہ حہ بئی کے چانگ جیا کو شہر پہنچے۔انہوں نے بیجنگ۔ چانگ جیاکو ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن سمیت نیشنل اسکی جمپنگ سینٹر اور دیگر کھیلوں کے مقامات کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں سے تبادلہ خیال کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے جدت کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا چاہیے۔عالمی معیار کی حامل جدید سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید تربیتی معیارات کو اپنانا چاہیئے۔

انیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے صوبہ حہ بئی کے شہر چانگ جیا کو میں قومی اسکی جمپنگ سینٹر میں کھلاڑیوں کے تربیتی امور کا جائزہ لیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔