دنیا کو طویل مدتی خطرات سے بچنے کے لیے چوکس رہناچاہیئے ،عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ

2021-01-20 11:23:53
شیئر:

دنیا کو طویل مدتی خطرات سے بچنے  کے لیے چوکس رہناچاہیئے ،عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ_fororder_0120全球风险报告

 عالمی اقتصادی فورم نے انیس جنوری کو " عالمی خطرات کی رپورٹ ۲۰۲۱ " جاری کی جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا نے امیر اور غریب  کے درمیان تفریق نیز  سماجی فرق کو بھی بڑھا دیا ہے۔ یہ حالات اگلے تین سے پانچ سالوں میں عالمی معاشی ترقی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں  اور اگلے پانچ سے دس سالوں میں جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافے کو تیز کر دیں گے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2020 میں ، بنی نوع انسان نے طویل مدتی خطرات کو نظرانداز کرنے کے سنگین نتائج دیکھے ہیں ۔ اس وبا نے ناصرف لاکھوں لوگوں کی جانیں لی ہیں  بلکہ ممالک اور خطوں کے مابین تفریق  میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ دو برسوں کے نمایاں خطرات میں متعدی امراض ، روزگار کا بحران ، ڈیجیٹل عدم مساوات  اور سائبر سکیورٹی وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ اگلے تین سے پانچ سالوں تک وبا کے منفی اثرات کے باعث معاشی اور تکنیکی شعبوں کو پہنچنے والے عالمی نقصانات بتدریج سامنے آئیں گے۔