چین کا ٹھیان ٹھونگ1-03 سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑ دیا گیا

2021-01-20 10:44:18
شیئر:

چین کا ٹھیان ٹھونگ1-03 سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑ دیا گیا_fororder_0120天通一号2

بیس جنوری کی صبح چین کے سی چھانگ لانچنگ سینٹر سے لانگ مارچ تھری بی  کیریئر راکٹ کے ذریعے "ٹھیان ٹھونگ1-03موبائل کمیونیکیشن سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ ا گیا۔ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ، چینی ساختہ "ٹھیان ٹھون 1سیٹلائت موبائل مواصلاتی نظام ،خلائی حصے، زمینی حصے اورصارف ٹرمینل پر مشتمل ہے۔ٹھیان ٹھونگ 1-03سیٹلائٹ مدار میں داخل ہونے کے بعد زمینی  نظام کے ساتھ موبائل مواصلاتی سسٹم قائم کرے گا۔یہ سسٹم چین اور آس پاس کے علاقوں ، مشرق وسطی اور افریقہ سمیت دیگر متعلقہ علاقوں ، بحرالکاہل اور بحرہند کے بیشتر سمندری علاقوں  کے لیے چاروں موسموں کی معلومات اور صارفین کے لیے  آواز ، ایس ایم ایس اور ڈیٹا سمیت مستحکم اور قابل اعتماد مواصلاتی خدمات سرانجام دے گا۔

چین کا ٹھیان ٹھونگ1-03 سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑ دیا گیا_fororder_0120天通一号