عالمی برادری کووڈ۔۱۹ ویکسین کے حوالے سے عالمی تعاون کو آگے بڑھانے میں چین کے کردار کی معترف

2021-01-20 18:21:49
شیئر:

عالمی برادری کووڈ۔۱۹ ویکسین کے حوالے سے عالمی تعاون کو آگے بڑھانے میں چین کے کردار کی معترف_fororder_62

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کی تیار کردہ ایک ویکسین مارکیٹ میں مشروط طور پردستیاب ہے جبکہ کئی ویکسینز کلینکل ٹرائلز کے مختلف مراحل میں ہیں۔ چین کووڈ۔۱۹ ویکسین کے عالمی تعاون میں نمایاں حمایت فراہم کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ملکی سطح پر ویکسینیشن کے حوالے سے مختلف گروہوں کا تعین کیا گیا ہے جبکہ مقامی طلب کا پیمانہ بھی کافی وسیع ہے۔چین نے مقامی طلب کو پورا کرنے سمیت مختلف طریقوں سے متعدد ممالک کے ساتھ عالمی ویکسین تعاون کو آگے بڑھایا ہے ، بالخصوص ترقی پزیر ممالک کو بھرپور معاونت فراہم کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات ،بحرین،مصر، اردن ، ترکی ،انڈونیشیا ،برازیل اور دیگر کئی ممالک نے چینی ساختہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے جبکہ غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق چالیس سے زائد ممالک نے ویکسین کی فراہمی کے لیے چین سے درخواست کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین کی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھرپور سراہا گیا ہے۔