چلی میں چین کی تیارہ کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

2021-01-21 14:50:33
شیئر:

چلی میں چین کی تیارہ کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری_fororder_0118科兴疫苗

بیس جنوری کو چلی کے ادارہ برائے صحت عامہ نے کووڈ-۱۹ کے خلاف چینی دواساز کمپنی سائینوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ادارہ برائے صحتِ عامہ کے قائم مقام  گارسیا نے اسی روز ماہرین کی کمیٹی میں ووٹنگ کے اختتام پر کہا کہ چین کی تیار کردہ ویکسین محفوظ اورموثر ہے۔اس  ویکسین  سے  وائرس سے شدید متاثر ہونے والے افراد  اور علاج کے لیے ہسپتال لائے جانے والے افراد کی شرح کو موثر طور پر کم کیا جاسکتا ہے،اسی لیے اس کے ہنگامی استعمال کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس وقت چلی میں سائینوویک بائیوٹیک کمپنی  کی ویکسین کے ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔ حال ہی میں چلی میں کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال ایک بار پھر بگڑ رہی ہے۔ چلی کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انیس جنوری کی رات  نو بجے تک ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کووڈ-۱۹ کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد تین ہزار پانچ سو تراسی تک پہنچ گئی جس کے بعد  مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ اسی ہزار سات سو چالیس ہو گئی ہے۔ نئی اموات کی تعداد اکیس رہی جبکہ اموات کی کل تعداد سترہ ہزار پانچ سو چورانوے ہو چکی ہے۔