نو منتخب صدر کا پیرس ماحولیاتی معاہدے میں واپسی کا انتظامی حکم نامہ

2021-01-21 14:28:55
شیئر:

نو منتخب صدر کا پیرس ماحولیاتی معاہدے میں واپسی کا انتظامی حکم نامہ_fororder_0121拜登

بیس جنوری کو نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نےوائٹ ہاوس میں ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے  پیرس ماحولیاتی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کا اعلان کیا۔ دستحط سے قبل جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ ایسے طریقوں سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹے گا ، جو پہلے کبھی استعمال نہیں کیے گئے ۔ یاد رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے جون دو ہزار سترہ میں پیرس ماحولیاتی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ چار نومبر دو ہزار بیس کو امریکہ باضابطہ طور پر اس معاہدے سے الگ ہوگیا تھا ۔ اس پر ناصرف امریکہ کے اندر تنقید ہوئی بلکہ اس فیصلے پر عالمی برادری کی جانب سے بھی شدید  تنقید کی گئی  ۔