نومنتخب امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کی علیحدگی کا فیصلہ منسوخ کر دیا

2021-01-22 12:08:29
شیئر:

نومنتخب امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کی علیحدگی کا فیصلہ منسوخ کر دیا_fororder_0122福奇

 اکیس جنوری کو  امریکی ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاو چی نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے چیف طبی مشیر کی حیثیت سے امریکی وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی 148 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ریموٹ شرکت کی۔فاوچی  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت کی رکنیت برقرار رکھے گا اور کثیرالجہت انداز سے وبا کے خاتمے میں حصہ لے گا۔ انتھونی فاوچی نے عالمی ادارہ صحت کی رہنمائی میں انسداد وبا کی بین الاقوامی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی ادارہ صحت سے الگ ہونے کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں ۔اس کے  علاوہ اس ڈبلیو ایچ او  میں تعینات کیے جانے والے امریکی عملے کی تعداد میں کمی کے عمل کو بھی بند کیا جائے گا ۔  امریکی سرکاری اہلکاروں اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان  تعاون بحال کیا جائے گا۔امریکہ عالمی ادارہ صحت کو فنڈ دینے کی ذمہ داری ایک مرتبہ پھر سے اٹھانے پر بھی غور کررہا ہے۔یاد رہے کہ جولائی دو ہزار بیس میں امریکہ نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کو خط لکھ کر ان اداروں سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔