چین میں دانشورانہ املاکی صنعت کی ترقی عروج کی جانب گامزن

2021-01-22 17:18:42
شیئر:
چین کے قومی بیورو برائے دانشورانہ املاک کے ترجمان حو ون ہوئی نے بائیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ دو ہزار بیس میں چین میں دانشورانہ املاک کی صنعت کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا
کہ سال دو ہزار بیس میں چین میں پانچ لاکھ تیس ہزار تخلیقات کو  پیٹنٹ  کیا گیا ہے۔ دو ہزار بیس کے اواخر تک ، چین میں (ماسوائے ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان)  موثر  پیٹنٹس کی  تعداد 2.213 ملین تک جاپہنچی ہے۔ چین میں دانشورانہ املاک سے متعلق اشاریے توقعات کے عین مطابق ہیں ، اور دانشورانہ املاک کی صنعت کی ترقی ایک نئے درجے تک پہنچ چکی ہے۔ 
اعدادوشمار کے مطابق، دو ہزار بیس میں  بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کی جانب سے
 چین  میں پیٹنٹ درخواستوں میں سال بہ سال 3.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، بیرون ملک بھی چینی پیٹنٹس کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔