چین کے زرمبادلہ کےذخائر میں اضافے کا رجحان برقرار

2021-01-22 17:21:55
شیئر:

چین میں زرمبادلہ کے انتظامی بیورو نے بائیس تاریخ کو ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو ہزار بیس کے اواخر تک چین میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت   3216.5   ارب امریکی ڈالرز رہی ہے جس میں دو ہزار انیس کے مقابلے میں   108.6  ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ 

انتظامی بیورو کی نائب سربراہ وانگ چھون اینگ نے کہا کہ  دو ہزار بیس میں بینکوں میں زرمبادلہ سرپلس رہا ہے ،صنعتی اداروں میں بھی زرمبادلہ مستحکم رہا  جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بنیادی طور پر مستحکم ہیں۔