چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے جانوروں سے وابستہ امراض کے انسداد سمیت دیگر قوانین کی توثیق

2021-01-22 18:49:04
شیئر:
چینی صدر  شی جن پھنگ  نے صدارتی فرمان کے تحت بائیس جنوری کو ملک میں جانوروں سے وابستہ امراض کے انسدادی قانون ،انتظامی سزا کے قانون اور سمندری پولیس کے قانون کی توثیق کر دی ہے جو بالترتیب یکم مئی ، پندرہ جولائی اور یکم فروری سے نافذالعمل ہوں گے۔
اس سے قبل مذکورہ تینوں قوانین کی بائیس جنوری کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے پچیسویں اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔