چین اور لاوس کے سربراہان کی ٹیلی فونک بات چیت

2021-01-22 12:13:46
شیئر:

 چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے اکیس جنوری کو لاوس عوامی انقلابی پارٹی کے جنرل سیکرٹری تھونگلون سیسولیتھ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ۔ شی جن پھنگ نے لاوس انقلابی پارٹی کاجنرل سیکریٹری بننے پر تھونگلون سیسولیتھ  کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین-لاؤس تعلقات کی تاریخ کا بہترین دور  چل رہا ہے۔ چین لاؤس کے ساتھ اعلی سطحی تبادلوں کو مزیدمستحکم کرنے ، اسٹریٹیجک مواصلات کو بڑھانے ، ملک اور پارٹی کے طرز حکمرانی میں تجربات کے تبادلوں کو مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو چین-لاؤس اقتصادی راہداری اور چین-لاؤس ریلوے جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کو  مستحکم  انداز میں  آگے بڑھانا چاہئے۔ ثقافت ، امورِ نوجوانان  اور سیاحت سمیت دیگر  شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ چین کووڈ -۱۹ کی وبا سے لڑنے کے لیے لاؤ س کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اورلاوس کے لیے ویکسین کی فراہمی پر غور  کرے گا ۔ تھونگلون سیسولیتھ  نے کہا کہ وہ  وبا سے نمٹنے  اور لاؤس کی ترقی کے مختلف ادوار میں چین کی گراں قدر مدد کے لیے خلوصِ دل سےشکریہ ادا  کرتے ہیں ۔ لاوس چین کے ساتھ مل کر "دی بیلٹ اینڈ روڈ"  کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور ہر سطح پر دوستانہ تبادلوں میں اضافے کے لیے  کوشش کرے گا ۔