چین جوہری تخفیف اسلحہ کے لیے اپنا مزید کردار جاری رکھنے کا خواہاں

2021-01-22 18:27:01
شیئر:

چین جوہری تخفیف اسلحہ کے لیے اپنا  مزید کردار جاری رکھنے کا خواہاں_fororder_1

بائیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے جوہری ہتھیاروں میں کمی سے متعلق معاہدے کی عمل داری کے حوالے سے کہا کہ چین جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی کی حمایت کرتا ہے۔ چین کسی بھی صورتحال میں جوہری ہتھیاروں کا پہلے نہ استعمال کرنے کے وعدے پر قائم ہے۔ چین جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک اور جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقوں کے خلاف غیر مشروط طور پر جوہری ہتھیاروں کے عدم استعمال کے لیے پرعزم ہے ، چین نے اپنی  قومی سلامتی کے تناظر میں  کم ترین جوہری طاقت برقرار رکھی ہے۔چین نے اپنے حقیقی  اقدامات سے اسلحہ کے بین الاقوامی  کنٹرول اور  عالمی اسٹریٹجک استحکام کو آگے بڑھایا ہے۔

ترجمان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت بین الاقوامی تعاون کے دیگر پلیٹ فارمز کے تحت جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق مذاکرات میں شریک ہے اور جوہری تخفیف اسلحہ کو  دانشمندانہ اور مؤثر انداز میں فروغ دیتا رہے گا۔ چین اس حوالے سے عدم جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک کے ساتھ تعمیری رابطے جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔