چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی اورمعائنہ کمیشن کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

2021-01-22 20:15:44
شیئر:
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کے سالانہ اجلاس  میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
اجلاس میں رواں سال کے لیے انضباطی اورمعائنہ امور کا تعین کیا گیا ۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال ، چودہویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد اور جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر  کا پہلا سال ہے ۔تمام امور کی بہترین شروعات ہونی چاہیے۔انہوں نے پارٹی کے انضباطی اور معائنہ امور کی مضبوطی پر زور دیا تاکہ ملک کے ترقیاتی اہداف کو پورا کیا جا سکے ۔