چین ، امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے اقدامات سے متعلق پر امید

2021-01-22 17:29:15
شیئر:

چین ، امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے اقدامات سے متعلق پر امید_fororder_88


بائیس جنوری کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اسٹریٹجک ہتھیاروں پر پابندی اورکمی کے حوالے سے معاہدے کو مزید پانچ سال تک توسیع دینے  کے لیے روس کو تجویز پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔چینی وزارت خارجہ  کی ترجمان ہوا  چھون اینگ نے کہا کہ اس معاہدے میں توسیع  عالمی استحکام اور امن و سلامتی کے لیے مددگار ہوگی۔ہمیں امید ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ مل کر توسیع کو یقینی بنائے گا،اسی بنیاد پر جوہری ہتھیاروں میں بڑی حد تک کمی ممکن ہو گی اور تخفیف جوہری ہتھیاروں کی حتمی تکمیل کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔