چین آزاد تجارتی نیٹ ورک کو مزید وسعت دے گا ، وزارتِ تجارت

2021-01-22 10:38:46
شیئر:

چین آزاد تجارتی نیٹ ورک کو مزید وسعت دے گا ، وزارتِ تجارت_fororder_0122商务部发言人

اکیس جنوری کو چینی وزارتِ تجارت کی پریس کانفرنس میں وزارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے کہا کہ چین زیادہ تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا خواہاں ہے اور "ٹرانس پیسیفک شراکت کے لیےجامع اور ترقی پسند معاہدے ،سی پی ٹی پی پی میں شرکت پرغور کررہا ہے۔سال دو ہزار بیس میں چین سمیت پندرہ ممالک نے باضابطہ طور پر " علاقائی جامع معاشی شراکت داری کے معاہدے ،  آر سی ای پی پر دستحط کیے اور سال کے آخر میں چین- یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات مکمل کیے ہیں۔گاؤ فنگ نےآزاد تجارتی معاہدے کو وسعت دینے کے حوالے سے چینی منصوبہ بندی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ چین آزاد تجارتی معاہدے کے نیٹ ورک کو وسعت دے گا۔ ہم مزید آزاد تجارتی معاہدوں پر دستحط کرناچاہتے ہیں اور مشترکہ طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولیات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف چین  آزاد تجارتی معاہدے کے معیار کو بلند کرنے کی کوشش کرے گا ۔ ہم عالمی برادری میں عمومی طور پر مستعمل معیار کے برابر آنے کے ساتھ ساتھ اصلاحات و ترقی کی ضروریات کے مطابق آزاد تجارتی قواعد  بنانے کی کوشش کریں گے اور مزید بلند معیار کے حامل کھلے پن کو فروغ دے دیں گے۔