برطانیہ میں متغیر کورونا وائرس زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے،برطانوی وزیر اعظم

2021-01-23 17:36:17
شیئر:

بائیس تاریخ کو ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک  پریس کانفرنس میں بتایا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والے متغیر نوول  کورونا وائرس کا پھیلاو زیادہ  تیز ہے ، اور اس سے موت کی شرح بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔جانسن نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کے ویکسینیشن  کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جان بچانے والے ویکسین  لگوانے سے  احتراز نہ کریں۔بائیس تاریخ کو برطانوی وزارت صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، برطانیہ میں کووڈ-۱۹کے 40،000 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، اس وقت تک  برطانیہ میں  کل  3.58 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز  سامنے آئے ہیں اور  1،401 نئی اموات ہوئیں ہیں۔