روس کا نیو سٹارٹ ٹریٹی میں توسیع کے حوالے سے امریکی بیان کا خیرمقدم

2021-01-23 15:28:51
شیئر:

روسی صدارتی پریس سیکریٹری ڈمیٹری پیسکوف نے 22 تاریخ کو  ایک بیان میں کہا کہ کریملن  "تخفیف اسٹریٹجک اسلحہ کے نئے معاہدہ" میں توسیع کے حوالے سے  امریکی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہے ، تاہم اس کا انحصار  امریکی تجویز کی تفصیلات پر ہے۔وائٹ ہاؤس نے 21 تاریخ کو کہا کہ امریکہ روس کے ساتھ طے شدہ  نیو سٹارٹ ٹریٹی یعنی تخفیف  اسٹریٹجک اسلحہ کے نئے  معاہدے کی مدت  کو مزید  پانچ سال کے لئے بڑھانا چاہتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین پساکی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن ہمیشہ سے سمجھتے ہیں کہ "نیو سٹارٹ ٹریٹی" امریکی سلامتی کے لیے اہم ہے۔ امریکہ اور روس کے مابین موجودہ محاذ آرائی کے تناظر میں ، اس معاہدے میں توسیع کی اہمیت اور  بڑھ گئی   ہے۔