چینی صدر شی جن پھنگ کا وسطی افریقی جمہوریہ کے ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام

2021-01-23 15:07:00
شیئر:

بائیس جنوری کو  چین کے صدر مملکت شی جنگ پھنگ نے وسطی افریقی جمہوریہ کے  ہم منصب  فاؤسٹن آرکنج ٹوواڈرا کو  دوبارہ صدر منتخب ہونے پرتہنیتی پیغام بھیجا  ۔شی جن پھنگ نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ  حالیہ برسوں  کے دوران چین اور  مرکزی افریقی جمہوریت  کے تعلقات کی  ترقی میں  اچھا رجحان برقرار ہے ، چین دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔  میں صدر  ٹوواڈرا  کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ  تعاون سے  زیادہ سے زیادہ ثمرات کے حصول اوردونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہوں۔