عوامی سطح پر موجود بدعنوانی کا خاتمہ ہونا چاہیے ،شی جن پھنگ

2021-01-23 16:06:11
شیئر:

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے 22  تاریخ کو   کہا کہ ہمیں عوامی سطح پر موجود بدعنوانی کے خاتمے  اور سرکاری عہدیداروں کی احساس ذمہ داری کی مضبوطی پر زور دینا چاہئے ، تاکہ عوام الناس کو انصاف اور برابری کا احساس ہو.     انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  قانونی شعبوں میں بدعنوانی اور  قانون کی خلاف ورزیوں کا مکمل خاتمہ کیا جانا چاہیے،  کالے کرتوت والوں  پر قانون نافذ کرنے والوں کی  "حفاظتی چھتریوں" کو توڑنا چاہیے، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پالیسیوں کے نفاذ پر توجہ دینی  چاہیے، اور خاص کر  تعلیم اور طبی نگہداشت ، پنشن، سماجی تحفظ ، غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں موجود بدعنوانیوں کو ختم کرناچاہیے۔