متعدد ملکوں میں انسداد وبا کی جدوجہد میں چینی ویکسین کا نمایاں کردار

2021-01-23 16:02:45
شیئر:

حال ہی میں ، کچھ ممالک اور خطوں نے چین کے تیار کردہ نوول کورونا وائرس کی  ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے ، کافی ممالک اور خطے چین کے ساتھ ویکسین کے حصول کے معاہدوں پر پہنچ چکے ہیں۔ چین کی  ویکسین ان ممالک اور خطوں میں وبا سے لڑنے میں مدد اور اعتماد فراہم کر رہی ہے۔اٹھارہ تاریخ کو ، پاکستان ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے چائنا سائنو فارم  گروپ کی تیار کردہ   ویکسین  کے ہنگامی  استعمال کی منظوری دی ۔چلی کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے 20 تاریخ کو اعلان کیا کہ اس نے چین کی سائنو وک کمپنی کے تیار کردہ  ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ چلی کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے انچارج اہلکار نے اسی دن طبی ماہر یں کی کمیٹی کے ووٹنگ کے بعد کہا کہ چائنہ سائنو وک کمپنی کی تیار کردہ ویکسین ایک محفوظ اور موثر ویکسین ہے جس سے شدید انفیکشن اور اسپتال میں داخلوں کی شرح کو موثر انداز میں کم کیا جاسکتا ہے ، لہذا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ  نے اس ویکسین کے  ہنگامی استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ سربیا،آزربائیجان، برازیل ،عراق ، انڈونیشیا ، ترکی اور  فلپائین سمیت متعدد ملکوں نے بھی  چینی ویکسین کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔