مالیاتی نگرانی اور اندرونی حکمرانی کو مضبوط بنائیں ،شی جن پھنگ

2021-01-23 15:33:59
شیئر:

مالیاتی نگرانی اور اندرونی حکمرانی کو مضبوط بنائیں ،شی جن پھنگ_fororder_xi

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے 22 تاریخ کو زور دیا کہ مالیاتی انتظامی محکموں ، ریگولیٹری ایجنسیوں ، مقامی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کی احساس ذمہ داری کو مضبوط بنانا چاہیے ،  مالیاتی شعبے میں انسداد بدعنوانی اور مالیاتی خطرات سے نمٹنے  میں ہم آہنگی  پیدا  کرنی چاہیے، اور مالیاتی نگرانی اور اندرونی حکمرانی کو مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کلیدی شعبوں میں نگرانی کے طریقہ کار کی اصلاح کو فروغ  دینا چاہیے ، اور انتظامی کمیوں کو پورا  کرنا چاہیے۔