چینی کمیونیسٹ پارٹی اور ملک کے نگرانی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ شی جن پھنگ

2021-01-23 16:12:01
شیئر:

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کے سالانہ اجلاس  میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے نگرانی نظام کو مزید بہتر بنانا چاہیئے۔ سی پی سی کی اندرونی  نگرانی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے پاور نگرانی کے نظام اور نظم و ضبط نافذ کرنے والے نظام کو بہتر بنانا چاہیئے۔ بنیادی حکمرانی میں نگرانی کے کردار کو ادا کرنا چاہیئے اور  عام لوگوں کو نگرانی  کے عمل میں شامل  کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معائنہ اور نگرانی ایجنسیوں کو سخت ترین  نگرانی کو قبول کرنا چاہئے۔