ساٹھ فیصد امریکی عوام کا کووڈ۔ ۱۹ ویکسینیشن سے متعلق امریکی حکومت کےاقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار

2021-01-23 18:21:15
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کو  جاری کردہ امریکی  سیزر فیملی فاؤنڈیشن کے  تازہ ترین سروے کے اعدادو شمار  کے مطابق،  ساٹھ فیصد امریکی عوام نے امریکی حکومت کے کووڈ۔ ۱۹ ویکسینیشن  سے متعلقہ اقدامات پر  عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ یہ  سروے  11  سے 18 جنوری تک 1563  امریکی  بالغ افراد  پر کیا گیا  ۔ سروے شدہ  لوگوں  میں سے آدھے نے مایوسی، ایک تہائی نے "پریشانی"  اور تقریبا ایک چوتھائی  نے "ناراضگی" کا اظہار کیا ہے۔ ساٹھ فیصد امریکی عوام نے اپنی ریاست کی حکومت کے  کووڈ۔ ۱۹ ویکسینیشن  سے متعلقہ  کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے۔حکومت پر  اعتماد میں کمی کے علاوہ، عام لوگوں کے پاس ویکسین سے متعلق کافی  معلومات کانہ ہونا  دوسرا بڑا مسئلہ ہے۔ سروے میں شامل  طبی عملے جن کو ویکسینیشن نہیں ملی ہےکے اکیس فیصد نے کہا   کہ  ویکسینیشن کے  بارے میں  انہیں بھی کافی معلومات نہیں  ہیں۔