برازیل کی چین کی تیار کردہ نوول کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کے ہنگامی استعمال کی منظوری

2021-01-24 15:42:38
شیئر:

برازیل  کی  چین کی تیار کردہ نوول کورونا  ویکسین کی دوسری کھیپ کے ہنگامی استعمال کی منظوری_fororder_2021012415130047267

بائیس تاریخ کو برازیل کے نیشنل ہیلتھ سپروائزیشن بیورو نے چین کی سائنو وک کمپنی کی تیار کردہ نوول کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کے ہنگامی استعمال کی منظوری کا حکم نامہ جاری کیا۔
 برازیل کے محکمہ صحت نے بتایا کہ منظور شدہ کچھ چینی ویکسین برازیل کے مختلف علاقوں میں پہنچائی جا چکی ہیں۔
 یاد رہے کہ سترہ جنوری کو، برازیل کی قومی صحت نگران ایجنسی نے  سائنو وک ویکسین کی پہلی کھیپ کے ہنگامی استعمال  کی منظوری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ فی الحال پہلی کھیپ کی سائنو وک  ویکسین برازیل کے مختلف مقامات پر پہنچا دی گئی  ہیں۔