مراکش کی چین کے سائنوفارم گروپ کے نوول کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

2021-01-24 16:13:23
شیئر:

مراکش کی چین کے سائنوفارم گروپ کے نوول کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری_fororder_9f510fb30f2442a71b09414b7ded5c4cd013020b

مراکش کی وزارت صحت نے بائیس تاریخ  کو ایک ا علامیے میں  کہا  کہ مراکش نے چائنا سائنو فارماسیوٹیکل گروپ کی تیار کردہ نوول کورونا  ویکسین کے ہنگامی استعمال کی باضابطہ طور پر منظوری دی ہے۔
اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  مراکش کی وزارت صحت کے ماتحت قومی اختیاراتی کمیٹی نے سائنوفارم کی ویکسین کا بغور جائزہ لینے کے بعد مذکورہ بالا فیصلہ کیا۔ 
مراکشی وزارت صحت نے 23 تاریخ کو اطلاع دی کہ ملک میں اسی دن کووڈ-۱۹ کے  950  نئے کیسز سامنے آئے ہیں  ، اس وقت تک مراکش میں  کل 465،769 تصدیق شدہ  کیسز ہیں ، جن میں سے 441،693 صحت یاب  ہوئے ہیں جبکہ 8،128 کی اموات ہوئیں ہیں۔
مراکشی وزارت صحت نے 22 تاریخ کو کہا  کہ پورے ملک میں ویکسینیشن کا عمل  اگلے ہفتے باضابطہ طور پر شروع ہوگا ۔