پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی جانب سے پاکستان میں انسداد وبا کے دوران سمندر پار چینی شہریوں کے کردار کی بھرپور پزیرائی

2021-02-07 09:57:58
شیئر:

جشن بہار کی مناسبت سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستان میں موجود چینی طلباء اور سمندر پارچینی شہریوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن میں انسداد وبا کا سامان تقسیم کیا۔ چینی سفیرنونگ رونگ نے سمندر پار چینی شہریوں اور طلباء کی جانب سے چین ۔ پاکستان دوستی کو فروغ دینے اور انسداد وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے کے جذبات کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار چینی شہریوں اور طلباء نے چین اور پاکستان کے مابین دوستی کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے ایک پل کا کردار ادا کیا ہے ، اور چین۔ پاکستان چاروں موسموں کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار چینی شہری وبا کے خلاف جنگ میں مادر وطن کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں ،چینی شہریوں کی جانب سے انتہائی مختصر وقت میں پاکستان میں انسداد وبا کے لیے ساز وسامان اور عطیات فراہم کیے گئے جسے پاکستانی حکومت اور عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چینی سفیر نے اس موقع پر جشن بہار کی مناسبت سے سمندر پار چینیوں اور طلباء کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی جانب سے پاکستان میں انسداد وبا کے دوران سمندر پار چینی شہریوں کے کردار کی بھرپور پزیرائی_fororder_a4951fd40f547321ca435ecdac7d92ed