چینی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج کے لئے ویکسین کا تحفہ

2021-02-08 19:52:43
شیئر:

چینی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج کے لئے ویکسین کا تحفہ_fororder_微信图片_20210208195125

سات فروری کو چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کی جانب سے پاکستانی فوج کو فراہم کی گئی ویکیسن کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی۔ آٹھ فروری کی صبح ویکسین پاکستانی فوج کے حوالے کرنے  کے لئے نورخان ائربیس پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چینی سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشی میجر جنرل چن وین رونگ ، اور پاکستان کی چیف میڈیکل آفیسر لیفٹیننٹ  جنرل نگار جوہر نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر میجر جنرل چن وین رونگ نے کہا کہ پاکستان چینی حکومت کی طرف سے ویکسین کا عطیہ حاصل کرنے والا پہلا ملک ہے۔ اسی طرح پاکستانی فوج چینی فوج کی جانب سے ویکسین کی امداد حاصل کرنے والی پہلی غیر ملکی فوج بھی ہے۔ دونوں "فرسٹس" ایک بار پھر چین اور پاکستان کی گہری دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔اس سال چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔چینی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ بہت سے شعبوں میں عملی تعاون کو مستحکم بنانے کا عمل جاری رکھے گی ۔
پاکستانی فوج کی جانب سے ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے پاکستانی فوج کو ویکسین کی امداد فراہم کرنے پر چینی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستانی حکومت اور فوج کو ویکسین ایڈکے پہلے انتخاب کے طور پر چن کر ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کیا کہ چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے اونچی ، سمندر سے گہری اور شہد سے  میٹھی ہے۔