چینی بحری بیڑا "امن -2021" کثیر الملکی مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستان پہنچ گیا

2021-02-11 16:49:45
شیئر:

پاکستان کی  بحریہ کی دعوت پر ، چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بحریہ کا  بیڑا نمبر  119 ،خلیج عدن میں اپنا حفاظتی مشن مکمل کرنے کے بعد ، 11 فروری کو "امن- 2021 "کثیر الملکی بحری مشقوں میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گیا۔ یہ آٹھواں موقع ہے کہ چینی بحری بیڑا  پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالملکی بحری فوجی مشق "امن" سیریز میں حصہ لے رہا ہے ۔ان مشقوں  کا مقصد متعلقہ ممالک کی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلے اور دوستانہ رابطوں کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے۔