پاکستانی صدر نے وسطی ایشیاء میں گوادر پورٹ کے کردار پر زور دیا

2021-02-14 19:11:36
شیئر:

پاکستانی صدر نے وسطی ایشیاء میں گوادر پورٹ کے کردار پر زور دیا_fororder_0214巴基斯坦总台

تیرہ فروری کو ، " محفوظ اور پائیدار ماحول میں نیلی معیشت کی ترقی -مغربی بحر ہند میں ایک مشترکہ مستقبل  "کے موضوع پر بین الاقوامی سمندری کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، پاکستانی صدر عارف علوی نے کہا کہ بحر ہند میں امن و سلامتی ،پوری انسانیت ، خاص طور پر اس خطے کے ممالک کے لئے بڑی  اہمیت کی حامل  ہے ، اور کسی بھی قسم کی بالادستی بین الاقوامی تعاون میں رکاوٹ بنے گی۔ پاکستان "دی بیلٹ اینڈ روڈ"  انیشئیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری  کے ذریعہ جیو معاشی مرکز بن رہا ہے ، کیونکہ گوادر پورٹ وسطی ایشیائی ممالک اور چین کے مابین  سامان کی درآمد و برآمد کے لیے مختصر ترین راستہ فراہم کرتی ہے۔"پیس 2021" کثیر القومی سمندری فوجی مشق کچھ دن پہلے پاکستان میں منعقد ہوئی تھی۔ یہ بین الاقوامی سمندری کانفرنس کثیر القومی سمندری فوجی مشقوں کے تبادلے کے فورم کا حصہ ہے۔