اقوام متحدہ کی شراکت داری پر مبنی ایک مضبوط کثیرالجہتی نظام کے قیام کی اپیل

2021-02-20 16:28:15
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل انتونیوگوئتریس نے انیس تاریخ کو میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو درپیش عالمی مسائل مزید پیچیدہ ہوئے ہیں جبکہ ان کو حل کرنے کے اقدامات ناکافی ہیں ۔ انہوں نے  شراکت داری پر مبنی ایک مضبوط کثیرالجہتی نظام کے قیام کی اپیل کی ۔گوئتریس نے مزید کہا کہ وبا سے دنیا میں پائی جانے والی گہری خلیج اور  کمزوریاں  عیاں ہوئی ہیں۔ یہ کمزوریاں صرف  وبا یا  صحت عامہ تک محدود نہیں ہیں،بلکہ موسمیاتی تبدیلی ، سماجی ڈھانچہ ، صنفی مساوات ، پائیدار ترقیاتی اہداف اور سائبر اسپیس سے بھی وابستہ ہیں ۔

اقوام متحدہ  کی شراکت داری پر مبنی ایک مضبوط کثیرالجہتی نظام کے قیام کی اپیل_fororder_cf1b9d16fdfaaf515d4869a17d7b80e6f01f7a39