ایشیائی پیسفیک نژاد امریکی شہریوں کے حوالے سے امریکی کانگریس کی کمیٹی نےانیس تاریخ کو خبردار کیا کہ کووڈ -۱۹ وبا کے تناظر میں ملک میں ایشیائی گروہوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث ایشیائی امریکی شہریوں کو "بحران" کا سامنا ہے۔ انہوں نےایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی روک تھام اور کڑی سزاوں کے حوالے سے کانگریس میں قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی کی چیئر پرسن چاو مئی شین نے اسی روز ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ حکومت اور ریپبلکن اراکین کووڈ -۱۹ وائرس کے حوالے سے بارہا "ووہان وائرس" ، "چینی وائرس" اور " کونگ فو فلو" جیسے الفاظ استعمال کرتے رہے ہیں۔اس سے ایشیائی نژاد امریکیوں کی تذلیل کی گئی ہے اور گزشتہ سال ایشیائی نژاد امریکیوں کے خلاف تین ہزار سے زائد نفرت انگیز واقعات سامنے آئے ہیں۔