جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جمعہ کے روز میونخ سیکورٹی کانفرنس کے ویڈیو اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کثیر الجہتی تمام سیاسی سرگرمیوں کیلئے بنیاد فراہم کرتی ہے اس لیے کثیر الجہت اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ کووڈ۔۱۹ کے موجودہ بحران پر بات کرتے ہوئے مرکل نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس ایدہانوم گیبریسس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہر فرد کو ویکسین کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا یا جاتا اور جب تک وائرس کو پوری دنیا میں مکمل شکست نہیں دی جاتی، دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ مرکل نے کثیر الجہت اداروں جیسے عالمی بینک، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، عالمی ادارہ صحت اور بین لاقوامی مالیاتی فنڈ کو دوبارہ مضبوط کرنے پر زور دیا۔