امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے انیس تاریخ کو اپنے ایک بیان میں پیرس معاہدے میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "پیرس معاہدہ" عملی اقدامات کے حوالے سے ایک غیر معمولی عالمی فریم ورک ہے۔ یہ معاہدہ تباہ کن گلوبل وارمنگ سے بچاو میں معاون ہے اور عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مستحکم کر رہا ہے۔بلنکن نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور سائنس ڈپلومیسی کو اب امریکی خارجہ پالیسی میں مزید اہمیت حاصل ہو گی۔ موسمیاتی تبدیلی سے سامنے آنے والے حقیقی خطرات سے نمٹنا اور سائنس دانوں کے مشوروں پر غور کرنا ، امریکہ کی قومی اور بین الاقوامی پالیسیوں کی اولین ترجیح ہوگی۔