امریکہ اور ایران نے حال ہی میں ایران کے جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے لیے ایک دوسرے کو مطالبات پیش کئے۔دونوں فریق ایک دوسرے سے پہلا قدم اٹھانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مقامی وقت کے مطابق انیس تاریخ کو کہا کہ اگر امریکی حکومت ایران پر تمام پابندیاں ختم کرے گی، تو ایران ، جوہری معاہدے کی کچھ شقوں کے نفاذ پر معطلی فورا ہٹا دے گا۔جواد ظریف نے کہا ایران کا ایرانی جوہری معاہدے میں ایران اور دیگر شرکاء کے ساتھ ملاقاتوں کے لئے آمادہ ہونے کی تجویز کے بعد بطور پہلا قدم یہ مطالبہ ہے۔ یاد رہے ایرانی جوہری معاہدے کے شرکاَ کے ساتھ بات چیت پر آمادگی کے بعد جواد ظریف نےمسلسل دوسرے دن امریکہ سےپہلا قدم اٹھانے کا مطالبہ ہے۔