امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید برفانی طوفان کے باعث پینے کے پانی سمیت متعدد اشیائے ضروریہ کی قلت

2021-02-21 16:24:24
شیئر:

امریکی ریاست ٹیکساس میں  شدید برفانی طوفان کے باعث  پینے کے پانی سمیت متعدد اشیائے ضروریہ کی قلت_fororder_8

امریکی ریاست  ٹیکساس کو حالیہ دنوں ایک غیر معمولی شدید برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مقامی شہریوں کو بدستور خوراک اور پینے کے پانی کی قلت درپیش ہے۔ علاوہ ازیں متعدد اشیائے ضروریہ اور بجلی کی قیمت بھی تیزی سے بڑھ چکی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق بیس تاریخ کی سہ پہر تک ریاست میں 54 ہزار سے زائد گھرانوں کو  بجلی کی بندش کا سامنا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ گھروں میں یا تو پانی دستیاب نہیں ہے یا پھر  غیر معیاری پانی کی شکایات ہیں ۔ 
اطلاعات کے مطابق 20 تاریخ تک اشیائے خوراک کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی ہے ۔ بڑی سپر مارکیٹوں میں تیارشدہ اشیائے خورونوش کا زخیرہ اچانک ختم ہو چکا ہے جبکہ گوشت ، انڈے ، دودھ ، سبزیوں اور پھلوں جیسی اشیاء کی بھی قلت ہے۔ زیادہ تر سپر مارکیٹیں منرل واٹر بھی محدود مقدار میں فروخت کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ  عام شہریوں نے بجلی کی قیمت میں تیزی سے اضافے  پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شمالی ٹیکساس کے ایک شہری نے فاکس نیوز کو بتایا کہ طوفان کے دوران اگرچہ اُن کے گھرانے نے بجلی کی بچت کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن انہیں پانچ دنوں تک بجلی استعمال کرنے کا بل سترہ ہزار ڈالرز موصول ہوا ہے۔ 
اس غیر معمولی طوفان کے باعث درجنوں افراد جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ ماہرین نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

امریکی ریاست ٹیکساس میں  شدید برفانی طوفان کے باعث  پینے کے پانی سمیت متعدد اشیائے ضروریہ کی قلت_fororder_7