بھارت میں وبائی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد کو شدید مشکلات درپیش

2021-02-21 15:27:47
شیئر:

بھارت میں وبائی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد کو شدید مشکلات درپیش_fororder_3

بھارتی شہر ممبئی کی انتظامیہ کی جانب سے بیس تاریخ کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں تیرہ سو سے زائد رہائشی عمارتیں وبا کے باعث بند کر دی گئی ہیں جبکہ ستر ہزار سے زائد شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں قیام کریں۔ حالیہ دنوں ممبئی حکومت نے انسداد وبا کے لیے سخت ضوابط اپنائے ہیں جس کے تحت کسی بھی رہائشی عمارت میں پانچ یا پانچ سے زائد کیسز سامنے آنے کی صورت میں پوری عمارت بند کر دی جائے گی اور شہریوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس سےقبل اس ضابطے کا اطلاق دس مصدقہ کیسز پر کیا گیا تھا۔