عراق میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں داعش کے چھ انتہا پسند ہلاک

2021-02-21 15:21:16
شیئر:

عراق میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں داعش کے چھ انتہا پسند ہلاک_fororder_2

عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بیس تاریخ کو دو مختلف کارروائیوں میں انتہا پسند تنظیم داعش کے چھ جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ حکومتی حمایت یافتہ پیراملٹری فورسز ہشد شابی کے چار اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہشد شابی فورسز نے دارالحکومت بغداد سے تیس کلو میٹر دور علاقے تارمیا میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے دو مقامی رہنماوں کو ہلاک کیا جس کے بعد فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ان جھڑپوں میں ہشد شابی کے تین اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ داعش کے تین جنگجو ہلاک ہوئے۔ ایک دوسرے واقعے میں ہشد شابی فورسز کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں ایک اہلکار مارا گیا جبکہ مشرقی صوبہ دیالا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران داعش کے ایک جنگجو کو ہلاک جبکہ تین کو حراست میں لیا گیا ہے۔