چین کی تیار کردہ کووڈ-۱۹ ویکسین کی پہلی کھیپ کولمبیا پہنچ گئی

2021-02-21 16:05:57
شیئر:

چین کی تیار کردہ کووڈ-۱۹  ویکسین کی پہلی کھیپ کولمبیا پہنچ گئی_fororder_4

چین کی تیار کردہ کووڈ-۱۹ویکسین کی پہلی کھیپ 20 تاریخ کی شام کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا پہنچ گئی۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈوکی ،نائب صدر مارتھا لوسیا رامیرز اور کو لمبیا میں چینی سفیر لائن ہو سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے ویکسین وصول کی۔ 
اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈوکی نے کہا کہ کولمبیا اور چین
 نے ویکسین کی جلد دستیابی کے لیےبھر پور تعاون کیا  ہے، کولمبیا کے لیے یہ پیش رفت باعث مسرت ہے جس سے ملک میں قیمتی جانیں بچائی جاسکیں گی۔ 
چینی سفیر لائن ہو نے کہا کہ چین اور کولمبیا کے مابین باہمی تعاون میں، انسداد وبا تعاون کو نمایاں اہمیت اور ترجیح حاصل ہے۔
چین اس وبا سے نمٹنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں کولمبیا کی حکومتی کاوشوں کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی ویکسین کولمبیا میں انسانی جانیں بچانے اور عوام کے معمولات زندگی کی بحالی میں معاون و مثبت کردار ادا کرے گی۔  

چین کی تیار کردہ کووڈ-۱۹  ویکسین کی پہلی کھیپ کولمبیا پہنچ گئی_fororder_5