یمن میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 حوثی جنگجو ہلاک

2021-02-21 15:32:12
شیئر:

یمن میں اتحادی حکومت کی وزارت دفاع نے 20 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ اسی روز سرکاری فوج کی شمالی صوبہ ماریب میں کی جانے والی گولہ باری میں 40 حوثی جنگجو مارے گئے ہیں۔ ادھر  حوثی مسلح  فورسز  سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق  سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فورسز  نے اسی روز صوبہ ماریب میں مسلح فورسز کے خلاف فضائی حملہ کیا ، لیکن ہلاکتوں کی  تعداد  سے متعلق نہیں بتایا گیا  ہے۔
یا د رہے کہ صوبہ ماریب یمن میں تیل  کی پیداوار کا مرکزی علاقہ ہے جبکہ یہاں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فورسز کا  کمانڈ سینٹربھی قائم ہے ۔اس صوبے میں رواں سال جنوری سے   حوثی مسلح  دستوں  اور یمنی سرکاری فوج   کے د رمیان  شدید  لڑائی جاری ہے ، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور چار سو  سے زائد خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔