چین اور بھارت کے درمیان عسکری کمانڈرز کی سطح پر مذاکرات کے دسویں دور کا انعقاد

2021-02-22 09:49:33
شیئر:

چین اور بھارت کے درمیان عسکری کمانڈرز کی سطح پر مذاکرات کے دسویں دور کا انعقاد_fororder_0222中印边境

چین کی وزارت دفاع سے ملی اطلاع کے مطابق بیس فروری کو چین اور بھارت کی افواج نے چینی سرحد کے اندرمولڈو کے مقام پرکمانڈرز کی سطح پر عسکری مذاکرات کا انعقاد کیا۔فریقین نے پنگانگ جھیل سے دونوں افواج کو ہٹانے کے عمل کو سراہا ہے اور اس بات پر اتفاق رائے حاصل کیا ہے کہ یہ چین اور بھارت کے درمیان مغربی سرحد کی لائن آف ایکچول کنڑول کے حوالے سے دیگر مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔فریقین نے مغربی لائن آف ایکچول کنڑول کے حوالے سے دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق بات چیت کے ذریعے موجودہ صورتحال کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا تاکہ فریقین کے لئے قابل قبول منصوبہ طے کیا جاسکے اور سرحدی علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔