پانچ لاکھ اموات ایک "خوفناک تاریخی سنگ میل" ہے، انتھونی فاؤچی

2021-02-22 10:39:07
شیئر:

پانچ لاکھ اموات  ایک "خوفناک تاریخی سنگ میل" ہے، انتھونی فاؤچی_fororder_0222美国死亡

امریکہ اب بھی ایک ایسا ملک ہے جو کووڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسز اور ہلاکتوں کے تناظر میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ اس وقت امریکہ میں وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچنے والی ہے۔اکیس تاریخ کو سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی و  وبائی امراض کے ڈائریکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے  کہ پانچ لاکھ اموات امریکہ کے لئے ایک "خوفناک تاریخی سنگ میل" ثابت ہوئی ہیں۔مسٹر فاؤچی نے کہا کہ ہم جس صورت حال سے گزر رہے ہیں وہ واقعی بہت زیادہ خراب اور خوفناک ہے۔اسی لئے ہم صحت عامہ کے اقدامات کو جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہیں کیونکہ ہم حالات کو مزید خراب ہونے  نہیں دینا  چاہتے ۔ اکیس تاریخ  کو واشنگٹن پوسٹ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ پانچ لاکھ اموات کی مجموعی تعداد "حیرت انگیز " ہے۔اگر پانچ لاکھ افراد کو ایک ساتھ بذریعہ بس سفر کرنا پڑے اور ہر بس میں 51 افراد کی گنجائش ہو تو پھر تقریباً  9،800 بسوں کی ضرورت ہوگی ، اگر یہ  بسیں ایک ساتھ سڑک پر آجائیں  تو تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر طویل قافلہ تشکیل پا ئےگا۔