سنکیانگ سے متعلق امریکی نیوز ویب سائٹ پر کیے جانے والے انکشاف کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ امریکی میڈیا نے منصفانہ اور شفاف طور پر حقائق بیان کیے ہیں۔ ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی برادری ان چین مخالف قوتوں کے اصل رنگوں کو پہچان پائے گی اور اُسےافواہوں اور الزامات سے گمراہ نہیں کیا جا سکے گا ۔ وانگ وین بین نے کہا کہ عالمی برادری میں زی شعور افراد سنکیانگ کی حقیقی صورتحال اور چینی حکومت کی سنکیانگ سے متعلق پالیسیوں کو بخوبی جان چکے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ مزید غیر ملکی میڈیا معروضی اور منصفانہ نقطہ نظر سے رپورٹنگ کریں گے اور مزید ممالک کے عوام سنکیانگ کی پائیدار ترقی اور یہاں کی مختلف قومیتوں کے 25 ملین افراد کی آواز کو سن پائیں گے۔