افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کی اپیل

2021-02-22 09:50:37
شیئر:

افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کی اپیل_fororder_0222阿卜杜拉

اکیس فروری کو افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہعبد اللہ عبداللہ نے طالبان سے مذاکرات کی راہ پر واپس لوٹنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں افغانستان میں متعدد پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں اور افغانستان کے عوام ان واقعات کے شکار بنے ہیں۔  عبد اللہ عبد اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں گے اور پرخلوص انداز میں امن عمل کو آگے بڑھائیں گے۔جنگ بندی افغان عوام کی درینہ خواہش ہے۔ مسلسل ہونے والے پرتشدد  واقعات میں ہر روز جانی نقصانات کی اطلاعات ملتی ہیں۔یاد رہے کہ افغان حکومت اور طالبان نے ستمبر سال دو ہزار بیس میں قطر میں مذاکرات کے پہلے دور کا آغاز کیا تھا۔رواں سال پانچ جنوری کو مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوا۔ان مذاکرات کو 35 روز گزر چکے ہیں۔اب فریقین کو ورکنگ گروپ کی سطح پر مذاکرات کریں گے تاکہ آئندہ مذاکرات کا ایجنڈہ طے کیا جا سکے۔