تئیس تاریخ کو پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے دوسرے ممالک کو امدادی ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ چین وہ پہلا ملک ہے جس نے ویکسین کو عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ چین نے اپنی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے پاکستان سمیت 53 ضرورت مند ممالک کو مفت ویکسین فراہم کی ہے۔چین 27 ممالک کو ویکسین برآمد بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ باصلاحیت ممالک بین الاقوامی برادری کی مدد کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے، بالخصوص ترقی پزیر ممالک میں وبا پر قابو پانے میں مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین اپنی صلاحیت کے مطابق تمام فریقوں کے ساتھ ویکسین تعاون جاری رکھے گا تاکہ عالمی برادری کو اس وبا پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔